ایف آئی اے نے جہانگیر ترین سے 8 سوالوں کے جواب مانگ لیے

Jahangir Tareen
کیپشن: Jahangir Tareen
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ٹیمپل روڈ (عرفان ملک) ایف آئی اے نے جہانگیر ترین سے 8 سوالات کے جوابات طلب کرلئے، ایف آئی اے نے آج جہانگیر ترین ، علی ترین اور جہانگیر ترین کے داماد کی ملکیتی فارقی پلپ مل کے سی ای او کو بھی ریکارڈ سمیت طلب کیا۔

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے ایف آئی اے نے 8 سوالوں کے جوابات طلب کرلئے،انکی رہائش گاہ پر ایف آئی اے نے طلبی کا نوٹس انکے منیجر کو وصول کروایا۔

  ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین سے ان 8 سوالوں کے جواب گزشتہ سال سے مانگے جارہے ہیں، نوٹس میں جن سوالات کے جواب مانگے گئے ہیں ان میں جہانگیر ترین سے، جے کے فارمز کی تمام مشینری کی اصل رسیدیں جمع کروانے کا کہا گیا ہے اورجے کے فارمز کی 35 ہزار ایکڑ کے رقبے کے ثبوت جمع کروائیں۔

  ایف آئی اے ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین سے ایم سی بھی بینک کی رپورٹ مشینری اور 35 ہزار ایکڑ رقبے کی تخمینہ رپورٹس بھی مانگی گئی ہیں، جہانگیر ترین کی جانب سے انکے داماد کی فارقی پلپ مل کے اکاؤنٹ میں 2009ء سے  سے بند تھی اس میں 2015ء تک تین ارب سے زائد کی ٹرانزکشن کی گئی جس سے شیئر ہولڈرز کو دھوکے میں رکھا گیا جبکہ اسی دوران جب جہانگیر ترین گروپ کی کمپنی جے ڈی ڈبلیو کو حصار ظاہر کیا جا رہا تھا۔ 

تب علی ترین کی جانب سے اربوں روپے سے برطانیہ میں پراپرٹی خریدی گئی ۔ ایف آئی اے نے علی ترین اے اس پراپرٹی خریداری کی منی ٹریل بھی طلب کر رکھی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer