ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سونے کی قیمت ایک لاکھ پر پہنچ گئی

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سونے کی قیمت ایک لاکھ پر پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی)سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک لاکھ روپے فی تولہ پر پہنچ گیئں۔

تفصیلات کے مطابق رواں کاروباری ہفتے کے دوسرے دن 700 سو روپے مہنگا ہوکر 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ روپے کی بلندترین سطح پر پہنچ گئیں۔کورونا وائرس کی وبا کے باعث شہر سمیت ملک بھر کے صرافہ بازار بند ہیں مگر عالمی مارکیٹ میں سونے کی بڑھتی قیمتوں نے مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 1 لاکھ روپے فی تولہ تک پہنچا دیا ۔رواں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونا 700 سو روپے مزید مہنگا ہوکر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 1 لاکھ روپے پر پہنچ گیا، اسی طرح 22 قئراط فی تولہ سونا 91500روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔
لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن نے بھی سونے کی قیمتیں ایک لاکھ روپے کی ریکارڈ سطح پر جانے کے باعث شدید تشویش کا اظہار کردیا کہتے ہیں اب متوسط طبقہ جیولرز کی شاپس کا رخ کرنا چھوڑ دے گا.

دوسری جانب لاک ڈاؤن طویل ہونےسے شہر کےتاجرمعاشی مسائل کا شکار ہوگئے، دن بھر شہرکی مارکیٹوں اور بازاروں سے تاجروفود کی لاہور چیمبرآمد کا سلسلہ جاری رہا، مرکزی رہنماوں خالد پرویز،نعیم میراورمجاہد مقصود بٹ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے بعد دکانوں کےکرایوں اورکیش فلو کا مسئلہ سنگین ہوگا، صدر لاہورچیمبر کرایوں میں ریلیف دلوائیں اوربغیرسود چھوٹے تاجران کو قرض دلوانے کیلئے پنجاب حکومت کو آمادہ کریں ۔

صدرلاہورچیمبرعرفان اقبال شیخ نے کہا کہ لاہور چیمبرچھوٹے تاجروں کی تکالیف اور مسائل سے آگاہ ہے۔ چھوٹے تاجران کیلئے دکانوں کا کرایہ نصف کرانےاور سمیڈا سےبغیرسود قرض دلوانے کیلئے پنجاب حکومت سے استدعا کریں گے۔

شہربھر کی تاجر برادری کا کہنا ہے کہ اگرتاجروں کوریلیف نہ دیا گیا تو معاشی ابتری کی صورتحال مزید سنگین ہوجائے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer