ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کی روک تھام کے نامناسب انتظامات، شہری عدالت پہنچ گیا

کورونا کی روک تھام کے نامناسب انتظامات، شہری عدالت پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) لاہور سمیت ملک بھر کی گلیوں میں جراثیم کش سپرے کروانے اور ماسک اور گلوز کے سرکاری ریٹس مقرر کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا۔

شہری طارق پرویز بٹ نے خواجہ محمد نوید ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کی وساطت سے آئینی درخواست دائر کی۔ درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومت سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی وباء تیزی سے پھیل رہی ہے۔

وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے گلیوں اور بازاروں میں جراثیم کش سپرے کیا جانا چاہیے، جراثیم کش سپرے نہ ہونے کی وجہ سے بچے اور بوڑھے اور عام شہریوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے شہریوں کو معیاری ماسک اور گلوز بھی فراہم نہیں کئے جا رہے، حفاظتی اقدامات نہ ہونے سے ملک بھر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ہے۔

 درخواست گزار نے استدعا کی کہ حکومت کو پنجاب سمیت ملک کے شہروں، قصبوں اور دیہات کی گلیوں اور بازاروں میں جراثیم کش سپرے کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید استدعا کی گئی ہے کہ معیاری ماسک اور گلوز عوامی نمائندوں اور متعلقہ حکام کے ذریعے عوام میں تقسیم کرنے اور طبی طور پر منظور شدہ ماسک اور گلوز کے کے سرکاری ریٹس بھی مقرر کرنے کا حکم دیا جائے۔

پاکستان میں  کورونا وائرس کے کیسز  تیزی سے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے اور ملک میں مزید نئے کیسز سامنے آنے سے تعداد  بڑھتی جارہی ہے ۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق  کورونا وائرس سے سب سے زیادہ صوبہ  پنجاب متاثر ہوا,   پنجاب سے  کورونا وائرس کے مزید 130 کیس رپورٹ ہونے سے تعداد 2656 ہو گئی ہے، 701 زائرین سنٹرز، 821 رائیونڈ سے منسلک افراد، 89 قیدیوں، 983 عام شہریوں میں  کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا وائرس سے اب تک کل 24اموات اور 272افراد صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبائی دارالحکومت  لاہور میں کوروناکے 28 نئے کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد شہر میں وائرس کے مصدقہ مریض 445 ہوگئے، جبکہ جاں بحق مریضوں کی تعداد 11 ہے۔