ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احساس پروگرام سے اب تک کتنے مستحقین میں رقم تقسیم؟ رپورٹ جاری

احساس پروگرام سے اب تک کتنے مستحقین میں رقم تقسیم؟ رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان علیم ) شہر میں بنائے گئے 31 کفالت سنٹرز پر دو روز میں 15 ہزار 324 مستحقین میں 18 کروڑ 38 لاکھ 88 ہزار کی رقم کی ادائیگی کی گئی، تیسرے روز بھی رقم کی تقسیم کا سلسلہ جاری رہا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے احساس کفالت ڈسٹریبیوشن کاؤنٹرز پر رقم کی تقسیم کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا۔ ڈپٹی کمشنر دانش افضال کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو دنوں میں اب تک 15324 مستحقین کو رقم کی ادائیگی کر دی گئی ہے، اب تک 18 کروڑ 38لاکھ 88 ہزار روپے کی ادائیگی کر دی گئی ہے۔

رقم کی ادائیگی کے لیے شہر میں 31 احساس کفالت سنڑز فنکشنل ہیں جس پر 103 کاونٹرز پر رقم کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے۔ تمام سنٹرز پر شہریوں مج سہولت کے پیش نظر کرسیوں اور پینے کے پانی کا انتظام بھی کیا گیا ہے جبکہ سماجی فاصلے کے عمل کو بھی مد نظر رکھتے ہوئے رقم کی تقسیم کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ لاہورسمیت پنجاب بھرمیں احساس پروگرام کے تحت کورونا وائرس کےمستحقین میں امدادی رقم کی تقسیم کا عمل شروع ہے, رقم کی تقسیم کے لئےصوبے میں سینٹر قائم کئے گئے،' احساس پروگرام ' کے لئے8171 پر ایس ایم ایس کے چارجز ختم کردیئے گئے۔

کورونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر میں مزدور اور دیہاڑی دار طبقے کی کفالت کے لئے حکومت کی جانب سے شروع کیا جانے والا' احساس پروگرام ' جاری ہے،8171 پر احساس پروگرام کی رجسٹریشن کی جارہی ہے۔عوام کو ریلیف دیتے ہوئے حکومت نے 8171 پر ایس ایم ایس چارجز ختم کردیئے,پہلے فی ایس ایم ایس ڈیڑھ سے 2 روپے کاٹے جاتے تھے،8171 پر احساس پروگرام کی رجسٹریشن کی جارہی ہے.

دوسری جانب نوسرباز گروہ بھی سرگرم ہے, ضلعی انتظامیہ نے احساس پروگرام کے تحت پیسے دلوانے کےعوض سادہ لوح شہریوں سے رقم بٹورنے والے 2 نوسربازوں کو گرفتار کرکے اُن کے خلاف تھانہ رائیونڈ میں مقدمہ درج کروادیا، نوسربازوں کی شناخت رحمت علی، بنیا مین ڈوگر کے نام سے ہوئی ہے۔