کوٹ لکھپت جیل میں آنیولوں کیلئے ڈس انفیکٹ مشین نصب

کوٹ لکھپت جیل میں آنیولوں کیلئے ڈس انفیکٹ مشین نصب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کوٹ لکھپت جیل میں آنے والوں کو ڈس انفیکٹ کرنے کےلیے مشین نصب کردی گئی، قیدیوں کے لیے بھی جیل کے اندر مشین لگادی گئی،دیگر جیلوں میں بھی نصب کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ جیل خانہ جات کی جانب سےکوروناپھیلاؤروکنے کے لئے احسن اقدام اٹھالیا، کوٹ لکھپت جیل کےمرکزی دروازےپرڈس انفیکٹ مشین نصب کروادی ہے،جیل حکام کا کہناتھا کہ جیل کےاندربھی ڈس انفیکٹ مشین نصب کیاجائےگا،ڈی آئی جیل خانہ جات لاہورریجن ملک مبشرکا کہنا ہے کہ اب کوٹ لکھپت جیل آنے والے تمام ملازمین اور عام شہری ڈس انفیکٹ ہوکراندرجائیں گے.

ان کا کہناتھا کہ ڈس انفیکٹ مشین سےکوروناوائرس کوروکنےمیں مددملےگی جبکہ اگلے چند روز میں جیل کے اندربھی تنصیب ہوجائے گی جس سے تمام قیدیوں روزانہ مستفید ہونگے کیونکہ اب نئے ملزمان بھی کوٹ لکھپت منتقل کیے جارہے ہیں۔ اس لئےان کو ڈس انفیکٹ کرنا بہت ضروری ہے۔ان کا مزید کہناتھا کہ کہ اگلے مرحلے میں لاہور ریجن کی دیگرجیلوں میں بھی جلدڈس انفیکٹ گیٹ کی تنصیب ہوگی۔

محکمہ جیل خانہ جات کا کوروناپھیلاؤروکنے کیلئے احسن اقدام
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کیمپ جیل میں کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعدادکے پیش نظر مزید250قیدی حافظ آباد جیل منتقل کردیے گئے جبکہ پولیس کی جانب سے بھجوائے جانیوالے نئے ملزمان کوٹ لکھپت جیل میں منتقلی کا عمل شروع کردیاگیا ۔سنٹرل جیل میں دو بیرکس نئے قیدیوں کیلئے مختص کردی گئیں ۔
علاوہ ازیں 23 مارچ کو قیدی میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد اعلی حکام نےکیمپ جیل میں موجود قیدیوں کی ساڑھے 27 سو کے قریب تعداد کم کرنے اور منشیات کی بیرکس میں موجود قیدیوں کو قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیاتھا۔

ڈی آئی جی جیل خانہ جات کے حکم پرپولیس کی جانب سے بھجوائے جانے والے نئے قیدی اب کیمپ جیل کی بجائے  کوٹ لکھپت جیل بھجوائے جارہے ہیں ، جہاں پر دو بیرکس مختص کی گئی ہیں ۔