جعلی سینی ٹائزر بنانے والوں کی شامت آگئی

جعلی سینی ٹائزر بنانے والوں کی شامت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی :محکمہ ایکسائزنےجعلی سینی ٹائزر تیار کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کےلیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں،گزشتہ چندروزمیں 20 سےزائدکمپنیوں کوسینیی ٹائزرکی کمی دور کرنے کےلیے ایتھنول کے لائسنس جاری کئے گئے۔ان تمام کمپنیوں کا سٹاک اور مارکیٹ سے سیمپلنگ کی جائے گی۔

کورونا  وائرس کی وجہ دے ہینڈ سینی ٹائزر کی شدید قلت ہوگئی تھی جسکے سبب محکمہ ایکسائزنے ہنگامی بنیادوں پر بیس سے زائدکمپنیوں کوسینی ٹائزرتیارکرنے کے لیے ایتھنول کے لائسنس جاری کیے تھے۔ان کمپنیوں نے سینی ٹائزرتیارکرکے مارکیٹس میں بجھوانا شروع کردئیے ہیں اور خاصی حد تک کمی پرقابو پا لیا گیا ہے۔

ڈی جی ایکسائزکے حکم پراب جعلی سینی ٹائزر کی روک تھام کے لیے انسپکٹرقمرشاہ کی زیرنگرانی 5خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو کہ روزانہ کی بنیادپرچیکنگ کریں گی اور جعلی سینی ٹائزرتیار کرنے والی کمپنیوں کی نشاندہی کریں گی جس پر متعلقہ کمپنی کا لائسنس بھی منسوخ کیا جائے گا اور جرمانے بھی کئے جائیں گے تاکہ اس مشکل حالات میں ہیراپھیری کرنے والی مافیازکے خلاف موثرکارروائیاں کرکے جعلی دھندا بند کروایا جائے۔

  یاد رہے پاکستان میں  کورونا وائرس کے کیسز  تیزی سے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے اور ملک میں مزید نئے کیسز سامنے آنے سے تعداد  بڑھتی جارہی ہے ،  پنجاب سے  کورونا وائرس کے مزید 130 کیس سامنے آگئے، تعداد 2656 ہو گئی۔  پنجاب میں 24  جبکہ لاہور میں  اب تک 11 اموات ریکارڈ ہوئیں۔پاکستان میں آج کورونا وائرس سے مزید 3 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 94 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 4577 تک پہنچ گئی۔ملک میں ہونے والی 94 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں 34، سندھ 31 اور پنجاب میں 23 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 2، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔
 


 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer