سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کا فیصلہ کالعد م قرار دیدیا

سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کا فیصلہ کالعد م قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کا فیصلہ کالعد م قرار دیدیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں ملک میں کورونا وائرس سے متعلق اقدامات سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے بین الصوبائی سفر کے لیے کورونا سرٹیفکیٹ کی پابندی کی پنجاب حکومت کی شرط کو کالعدم قرار دے دیا۔سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ پنجاب یا کوئی دوسرا صوبہ آئینی طور پر شہریوں پر ایسی کوئی پابندیاں عائد نہیں کر سکتا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری ایک حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ ایک سے دوسرے ضلع جانے کے لیےکورونا مریضوں کا ٹیسٹ منفی ہونا ضروری ہو گا جب کہ صوبے میں دوسرے اضلاع میں جانے کے لیے باقی افراد دفعہ 144 کے نفاذ پر عملدرآمد کریں۔

واضح رہے  پنجاب حکومت کی جانب سے جزوی لاک ڈاؤن میں 24 اپریل تک توسیع کا فیصلہ کیا  گیاہے ، اس سلسلے میں صوبائی حکومت کی جانب سے اپنی سفارشات تیار کر لی گئیں ہیؒں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مذکورہ سفارشات ایوان وزیر اعظم بجھوائیں گے جس کے بعد وفاق کی جانب سے لاک ڈاؤن میں توسیع کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ کرونا کیسز کے جن علاقوں کو سیل کیا گیا ہے وہ علاقے جب  تک کرونا کے کیسز مکمل طور پر ختم نہیں ہوتے علاقہ کو ڈی سیل نہیں کیا جائے گا.

  یاد رہے پاکستان میں  کورونا وائرس کے کیسز  تیزی سے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے اور ملک میں مزید نئے کیسز سامنے آنے سے تعداد  بڑھتی جارہی ہے ،  پنجاب سے  کورونا وائرس کے مزید 130 کیس سامنے آگئے، تعداد 2656 ہو گئی۔  پنجاب میں 24  جبکہ لاہور میں  اب تک 11 اموات ریکارڈ ہوئیں۔پاکستان میں آج کورونا وائرس سے مزید 3 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 94 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 4577 تک پہنچ گئی۔ملک میں ہونے والی 94 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں 34، سندھ 31 اور پنجاب میں 23 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 2، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer