علی اکبر:رہنما تحریک انصاف شوکت بسرا کی جانب سےلاہور کےمختلف ہسپتالوں میں حفاطتی سامان تقسیم کیا گیا، شوکت بسرا نےشہریوں سےاپیل کی کہ گھر رہ کر محفوظ رہیں۔
تحریک انصاف کےرہنما وسابق رکن صوبائی اسمبلی شوکت بسرا نے سر گنگارام ہسپتال،میو،سروسز،پی آئی سی،جنرل اورچلڈرن ہسپتال سمیت دیگر میں پروٹیکشن کٹ اور دیگر حفاطتی سامان تقسیم کیا. اس موقع پرمعروف صنعت کارمیاں فیاض بھی ان کے ہمراہ تھے، شوکت بسرا کاکہنا تھا کہ ہمیں حکومت کی طرف نہیں دیکھنا، مشکل کی اس گھڑی میں اپنی مدد آاپ کےتحت میدان میں آنا ہے اور دکھی انسانیت کی خدمت کرنی ہے۔
شوکت بسرا نےکہا شہریوں سے اپیل ہےکہ وہ حکومت کی جانب سےواضح کردہ احتتاطی تدابیر اختیار کریں۔اس موقع پر ہسپتالوں میں ایم ایس اورڈاکٹرز کی جانب سےشوکت بسرا کا شکریہ ادا کیا گیا۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ بڑھتا جارہا ہے، پاکستان میں اب تک 86 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے، چوبیس گھنٹوں میں 284 نئے مریض سامنے آ گئے ، تعداد پانچ ہزار اڑتیس تک جا پہنچی۔ پنجاب میں 2ہزار 425، سندھ میں ایک ہزار 318، خیبر پختونخوا میں 697 بلوچستان میں 228، گلگت بلتستان میں 216 مریض ، سندھ میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1318 ہو گئی۔
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق کورونا وائرس سے سب سے زیادہ صوبہ پنجاب متاثر ہوا, پنجاب سے کورونا وائرس کے مزید 130 کیس رپورٹ ہونے سے تعداد 2594 ہو گئی ہے، 701 زائرین سنٹرز، 821 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 89 قیدیوں، 883 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، کورونا وائرس سے اب تک کل 21 اموات اور 39 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبائی دارالحکومت لاہور میں کوروناکے 28 نئے کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد شہر میں وائرس کے مصدقہ مریض 434 ہوگئے، جبکہ جاں بحق مریضوں کی تعداد 11 ہے۔
محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں، متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں۔