ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا کی ٹاپ ہاکی لیگز ملتوی ہوگئیں

دنیا کی ٹاپ ہاکی لیگز ملتوی ہوگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز) کورونا وائرس ہاکی میدانوں پر بھی اثر انداز ہونے لگا، کورونا وائرس کے باعث دنیا کی ٹاپ ہاکی لیگز ملتوی ہوگئیں، لیگ ملتوی ہونے سے ٹاپ پاکستانی ہاکی کھلاڑیوں کی معاشی مشکلات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مہلک وائرس نے کھیلوں کے میدانوں کو بھی ویران کردیا، کورونا وائرس کے باعث دنیا کی ٹاپ ہاکی لیگز ملتوی ہوگئیں، کورونا وائرس کے باعث ملتوی ہونے والی دنیا کی ٹاپ ہاکی لیگز میں 20 سے 25 پاکستانی کھلاڑی کھیلتے ہیں، لیگز کے منسوخ ہونے سے ہر کھلاڑی کو 25 سے 30 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا ہے،ہاکی لیگز سے ہونے والی آمدن ٹاپ ہاکی کھلاڑیوں کا سب بڑا ذریعہ معاش ہے، منسوخ ہونے والی ہاکی لیگز میں ڈچ ہاکی لیگ ہالینڈ، جرمن لیگ شامل آسٹریلین لیگ ،ملائشین لیگ، ہانک کانگ پریمئیر لیگ بھی ملتوی کینڈا کی وینکوور پریمئیر لیگ ، سپینش لیگ، انگلش لیگ اور بیلجئیم پریمیر لیگز شامل ہیں۔

سب سے زیادہ پاکستانی کھلاڑی ملائشین لیگ اور ہانک گانگ میں حصہ لیتے ہیں، ڈچ لیگ ، جرمن ، سپینش اور بلیجیئم پریمئیر لیگ میں 30 پاکستانی کھلاڑی حصہ لیتے ہیں، انگلش ، آسٹریلین اور رشین ہاکی لیگ میں 20 کھلاڑی شامل ہوتے ہیں، مختلف لیگ سےمعاہدوں کے لیے پی ایچ ایف نے این او سی جاری کررکھے ہیں، کھلاڑیوں کی آسٹریلیا اور ہانک کانگ روانگی کاسلسلہ شروع ہوتے ہی لیگز ملتوی ہوگئیں، دو پاکستانی ہاکی کھلاڑی ہانک کانگ میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جان لیواء وائرس کے باعث کرکٹ کے صوبائی کوچز کو اپنی سیزن رپورٹ تیار کرنے کا کہہ دیا گیا ہے، کھلاڑیوں کی پورے سیزن کی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا جائے گا، کھلاڑیوں کی فٹنس کے گراف کو رپورٹ کاحصہ بنایاجائےگا,ڈسپلن اور گیم پلان اورکوچنگ پلان کو بھی رپورٹ میں شامل کیا جائےگا، کھلاڑیوں کو دیا گیا پلان بھی رپورٹ میں شامل کیا جائے گا،20اپریل کوویڈیولنک فٹنس ٹیسٹ کی رپورٹ سالانہ رپورٹ میں شامل ہوگی،رپورٹ کی روشنی میں آئندہ سیزن کے لئےحکمت عملی مرتب کی جائے گی۔