پاک فوج کا بڑا نقصان،رواں سال کا چوتھا فضائی حادثہ،2پائلٹ شہید

پاک فوج کا بڑا نقصان،رواں سال کا چوتھا فضائی حادثہ،2پائلٹ شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پاک فوج کا بڑا نقصان ہوگیا،ایک اور تربیتی طیارہ دوروان پرواز گر کر تباہ ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر)  کے مطابق تربیتی مشاق طیارہ گرنے سے اس میں سوار دونوں پائلٹ شہید ہوگئے۔ حادثے میں انسٹرکٹر میجر عمر اور تربیت پانے والے لیفٹیننٹ فیضان شہید ہوئے۔ میجرعمر گجرات اور لیفٹیننٹ فیضان کلر کہارچکوال کے رہنے والے تھے۔

ایک ٹوئٹر صارف نے ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں طیارے کو گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل ایک طیارہ  اسلام آباد کے مشہور چاندتارا چوک  کے قریب جنگل میں گر کر تباہ ہوا جس کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی اور جائے حادثہ سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے، طیارہ جس مقام پر گرا اس کے پیچھے پاکستان اسپورٹس بورڈ امپلائی کالونی بھی واقع ہے۔ ایف-16 طیارہ 23 مارچ یوم پاکستان پریڈ کے لیے ریہرسل کر رہا تھا کہ اس دوران  شکر پڑیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

12 فروری کو مردان کے علاقے تخت باہی میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا ، اس طیارے سے پائلٹ بحفاظت نکل گئے تھے اور طیارہ معمول کی کی تربیتی پرواز پر تھا۔

خیال رہے 7 جنوری 2020 کو بھی میانوالی ائیر بیس کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا  تھا جس میں سوار 2 پائلٹ شہید  ہوئے تھے،ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے ایف ٹی سات (FT7) میں 2 پائلٹ اسکوارڈن لیڈر حارث بن خالد اور فلائنگ افسر عبادالرحمان سوار  تھے۔تربیتی جہاز میانوالی ائیر بیس سے اڑا تھا اور لینڈگ کرنے پہلے اس میں فنی خرابی پیدا ہوگئی جس کے باعث وہ میانوالی ائیر بیس کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

یاد رہے رواں سال اب تک یہ چوتھا طیارہ گرا ہے،ان چار حادثات میں پاک فضائیہ کے 5 پائلٹ شہید ہوچکے ہیں۔یہ کسی بھی فضائیہ کا بہت بڑا نقصان ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer