ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی کی تقریب رونمائی

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی کی تقریب رونمائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی کی لاہور میں تقریب رونمائی، شائقین کرکٹ کہتے ہیں ٹرافی دوسری مرتبہ پاکستان آئی ہے امید ہے آئندہ عالمی کپ کے میچز بھی یہاں کھیلے جائینگے۔

تفصیلات کے مطابق پیکجز مال لاہور میں گولوٹ لو کی جانب سے شائقین کرکٹ کیلئے ٹرافی کی تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا، کرکٹ کے عالمی کپ کو دیکھنے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد مال میں موجود تھی جنہوں نے ٹرافی کے ساتھ خوب تصاویر بنوائیں۔ ٹرافی دیکھنے کیلئے آنیوالے ننھے بچوں کا کہنا تھا کہ امید ہے ہماری ٹیم ٹرافی جیت کر پاکستان لائے گی، تقریب میں شریک شائقین کرکٹ کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ بہت جلد ہمارے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بھی بحال ہو جائے گی۔

ورلڈ کپ کی ٹرافی اسلام آباد سے لاہور پہنچی تھی جو اب کراچی روانہ ہوگی، پیکجز مال میں منعقدہ تقریب میں کسی کھلاڑی یا پی سی بی کے آفیشل نے شرکت نہیں کی۔

Shazia Bashir

Content Writer