ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری پٹرول پمپ کوڑیوں کے بھاؤ لیز پر دینے والوں کا حساب شروع

سرکاری پٹرول پمپ کوڑیوں کے بھاؤ لیز پر دینے والوں کا حساب شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شہر میں ایک کروڑ چوبیس لاکھ مالیت پرلیزہونیوالاپمپ سابق دور حکومت پانچ سو روپےمیں لیزپردیا گیا، لوئر مال پر واقع عزیز فلنگ اسٹیشن سابق دورحکومت میں افسران کی ملی بھگت سے کوڑیوں کے بھاو لیزہوتا رہا۔

تفصیلات کے مطابق ملک کا پیسہ ہضم کرنے والوں کو ایک بڑا جھٹکا اورخزانے میں اب لاکھوں نہیں کروڑوں روپے جمع ہوں گے، ضلعی انتظامیہ نےسابق دور حکومت میں پچیس لاکھ روپے کا ریونیو دینے والے پٹرول پمپ کواب چالیس کروڑ روپے میں نیلام کیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے22 پیٹرول پمپس کی نیلامی کا عمل مکمل کیا جس میں ساڑھے چالیس کروڑ روپےآمدن ہوئی ہے، ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ پیٹرول پمپس کی سائیٹ کو 5 سال کیلئے لیز پر دیا جائے گا،  فارمولہ کے مطابق بائیس لیزشدہ پٹرول پمپس کی پہلی بولی میں لیاقت علی پیٹرولیم جی ٹی روڈشاہدرہ کی نیلامی کی۔

 جو 3کروڑ 20 لاکھ روپےمیں نیلام ہوا، اس سے قبل چھ ہزاراۤٹھ سو روپے میں بولی دی گئی، دوہزار میں لیزوالاشیخ پیٹرولیم سروسزقلعہ گجرسنگھ کی سرکاری ابتدائی نیلامی 89لاکھ روپے میں ہوئی۔ سات ہزار میں لیزپر جانیوالے والٹن گیسو لائن کوٹ لکھپت پٹرول پمپ کی نیلامی4کروڑ 66لاکھ روپے میں کی گئی،  ہزار 7سو روپے میں لیز پر دیا جانیوالا رئیس احمد قریشی پٹرولیم شادمان 1کو کروڑ 37لاکھ میں نیلام کیا گیا ہے۔

 انصاف موٹرزقلعہ گجر سنگھ 1 کروڑ 72 لاکھ پچاس ہزار روپے میں نیلام ہوا، الہی فلنگ سٹیشن ریلوے سٹیشن 1کروڑ 57لاکھ 50ہزار میں، سعید سی این جی چوہنگ 1کروڑ 16لاکھ روپے میں اور5 سوروپے میں لیز پر دیئے جانیوالےعزیز فلنگ اسٹیشن لوئرمال کو 1کروڑ 24 لاکھ پچاس ہزار روپے میں نیلام کیا گیا ہے۔3

ہزار492 میں لیزپردئیے جانیوالے سلطان باہو فلنگ اسٹیشن میکلوڈ روڈ 96  لاکھ 50 ہزار میں، اور 2 ہزار4 سومیں لیز پر دیئے جانیوالاشاہین فلنگ سٹیشن گڑھی شاہو 56 لاکھ روپے میں 5سال کیلئے نیلام کیا گیا ہے۔

ایک ہزار میں سالانہ لیزپر دئیےجانیوالےگارڈن سروس اسٹیشن باغبانپورہ1 کروڑ 46 لاکھ روپے میں نیلام کیا گیا، ایک ہزار 560 روپے میں لیزپر جانیوالا شیرانوالہ  فلنگ اسٹیشن 3 کروڑ 83 لاکھ روپے میں نیلام کیا گیا، صابری فلنگ اسٹیشن موری گیٹ 1کروڑ 80لاکھ 50ہزار روپے میں میاں لطیف سروس چوبرجی 2کروڑ 50 ہزارروپےمیں، عزیزشملہ پہاڑی فلنگ اسٹیشن 1کروڑ 26 لاکھ روپے میں نیلام کیا گیا۔

ایرو ہیڈ پیٹرول پمپ وحدت روڈ 2کروڑ 83لاکھ، میاں برادر پیٹرول پمپ سکندریہ کالونی 2کروڑ 80لاکھ ، خان اینڈکو لنک راوی روڈ 1 کروڑ 6لاکھ 50 ہزار روپے میں نیلام ہوا، ہائی وے ٹریڈر سٹیشن بہاولپور روڈ 2 کروڑ 55 لاکھ 50ہزار،  داتا گنج بخش پیٹرولیم سکیم موڑ 1کروڑ 8لاکھ پچاس ہزار،  گجرات فلنگ اسٹیشن ملتان روڈ 1کروڑ 25لاکھ روپے میں اور بابر فلنگ اسٹیشن سنگھ پورہ 1کروڑ 5لاکھ روپے میں نیلام ہوئے۔

Shazia Bashir

Content Writer