سٹی42: سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی تصاویر اپ لوڈ کرنے کا معاملہ، ملزم کی بعد ازگرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت، پراسیکیوٹر نے سائبر کرائمز ایکٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ملزم کیخلاف دلائل دئیے،، عدالت نے ملزم کے وکیل کو حتمی بحث کیلئے 15 اپریل کو طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم عدنان فتح کیخلاف ثناء نامی لڑکی کی درخواست پر ایف آئی اے نے سائبر کرائمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا، ایڈیشنل سیشن جج محمد ظفر اقبال نے کیس کی سماعت کی۔ ایف آئی اے کی جانب سے پراسیکیوٹر مسعود نسیم نے دلائل دیئے اور کہا کہ ملزم نازیبا تصاویر کی بنیاد پر لڑکی کو بلیک میل کرتا رہا جب بات نہ بنی تو لڑکی کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیں۔
عدالت نے فریقین کے وکلاء کو حتمی بحث کیلئے 15 اپریل کو طلب کرلیا۔