افسران کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم کی جاچکی ہے: چیف سیکرٹری پنجاب

افسران کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم کی جاچکی ہے: چیف سیکرٹری پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر:چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید کا کہنا ہے کہ پی ایم ایس افسران کے تمام مطالبات پورے ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ پی ایم ایس افسران کی این کیڈرمنٹ پر کام ہو رہا ہے۔

سٹی فورٹی تو سے گفتگو میں چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید کا کہنا ہے کہ معلوم نہیں اب پی ایم ایس افسران کیوں احتجاج کر رہے ہیں، حالانکہ ان کے تمام مطالبات پورے ہو چکے ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ پی ایم ایس افسران کی این کیڈرمنٹ پر کام ہو رہا ہے، اور انکے کے پروموشن بورڈ کر دئیے گئے، جس میں انھیں میرٹ پر ترقی دی گئی ہے، پتہ نہیں اب وہ کیوں کالی پٹیاں باندھ رہے ہیں۔ زاہدسعید نے کہا کہ افسران کے مسائل کےحل کیلئےکمیٹی بھی قائم کی جاچکی ہے، ہم سب کو ساتھ لیکر چلیں گے۔

قبل از وقت پنجاب بھر کے پی ایم ایس افسران نے آج چوتھے روز بھی سول سیکرٹریٹ میں بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر کام کیا۔ پی ایم ایس افسران چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید اور ڈی ایم جی افسران کے خلاف بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انکے مطالبات پورے ہونے تک وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔ اٹک سے لے کر صادق آباد تک یہ احتجاج پی ایم ایس ایسوسی ایشن کی کال پر کیا جا رہا ہے، ان کا مطالبہ ہے کہ پی ایم ایس افسران کی ڈی ٹی ایل کی اسامیاں بحال اور پروموشن کا عمل تیز کیا جائے، اور کوٹے کے مطابق فیلڈ اور ہیڈ کوارٹر میں تقرریاں دی جائیں۔