پنجاب ریونیو اتھارٹی نے 7 پٹرولیم کمپنیوں کو دو ہفتے کی ڈیڈ لائن دیدی

پنجاب ریونیو اتھارٹی نے 7 پٹرولیم کمپنیوں کو دو ہفتے کی ڈیڈ لائن دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ودہولڈنگ سروسز پر عائد سیلز ٹیکس کیلئے پٹرولیم سیکٹر کی 7 کمپنیوں کو کروڑوں روپے کے شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے، تمام کمپنیز کو  دو ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔وزیراعلیٰ بننے کی خواہش یا کچھ اور؟  چودھری محمد سرور کے فیصلے پر نئی بحث چھڑگئی

سٹی42 کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ایم ایس اٹک پٹرولیم پرائیویٹ لمیٹڈ کو 2 کروڑ 93 لاکھ روپے کا شوکاز نوٹس جاری کیا ہے، اٹک پٹرولیم پرائیویٹ لمیٹڈ کو دوسرا شوکاز 2 کروڑ 60 لاکھ روپے، اسی طرح بائیکو پٹرولیم پاکستان لمیٹڈ کو 9 کروڑ ایک لاکھ روپے کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا جبکہ بائیکو پٹرولیم کو 33 کروڑ روپے کا دوسرا شوکاز نوٹس بھی بھجوا دیا گیا ہے، پی آر اے نے ٹوٹل پارکو پاکستان لمیٹڈ کو 17 کروڑ 74 لاکھ روپے کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا، شیل پاکستان کو 84 کروڑ 37 لاکھ روپے کا شوکاز نوٹس بھجوایا ہے۔پنجاب ریونیو اتھارٹی نے تمام پٹرولیم کمپنیوں کو جواب دینے کیلئے 2 ہفتے کی مہلت دی ہے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔دوستی کا بھیانک انجام، لڑکے نے لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

 پی آراے ذرائع کے مطابق پٹرولیم کمپنیوں نے کیرج سمیت دیگر سروسز پر بطور ودہولڈنگ ایجنٹ ٹیکس کٹوتی کر کے پی آر اے کو ادائیگی نہیں کی ہے۔