سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس، 116 پولیس افسران و اہلکاروں پر فرد جرم عائد

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس، 116 پولیس افسران و اہلکاروں پر فرد جرم عائد
کیپشن: City42 - Model Town Tragedy
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں پولیس اور انتظامیہ کے 116 افسروں اور اہلکاروں پرایک سال بعد فرد جرم عائد کردی۔ عدالت نے ادارہ منہاج القرآن کو گواہ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 14 اپریل تک ملتوی کر دی ۔

سٹی42 کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاون کیس میں ادارہ منہاج القران کی طرف سے دائر پرائیویٹ استغاثے میں ایس ایس پی طارق عزیز، سلمان علی خان، ڈی آئی جی رانا عبدالجبار، کیپٹن عثمان، ایس پی عمرورک سمیت 116 افسروں اور اہلکاروں پر فرد جرم عائد کردی۔

واضح رہے کہ پولیس نے انسپکٹر سلیم سمیت 42 افراد کے خلاف چالان پیش کیا تھا۔ جس پر ادارہ منہاج القران نے عدم اعتماد کرتے ہوے پرائیویٹ استغاثہ فائل کیا تھا۔ اس میں  124پولیس افسر شامل تھے۔استغاثہ15  مارچ 2016ء میں دائر ہوا۔ 7 فروری 2017ء میں عدالت کی طلبی کے بعد پولیس افسر وقفے وقفے سے پیش ہوتے رہے۔ ملزمان مکمل نہ ہونے ان کی سے حاضری مکمل نہ ہوسکی۔

Sughra Afzal

Content Writer