سٹی42: نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ملتان میں دربار شاہ شمس تبریز کی تزئین و آرائش کے لئے 490 ملین کے پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ملتان میں قیام کے دوسرے روز کیڈٹ کالج ملتان کا بھی دورہ کیا۔ محسن نقوی نے کالج پراجیکٹ پر بریفنگ لی
چیف سیکرٹری پنجاب ،سیکرٹری سکول ایجوکیشن سمیت متعلقہ حکام بھی بریفنگ میں موجود تھے۔ بریفنگ مین بتایا گیا کہ کیڈٹ کالج شہر کیلئے بہت بڑا پراجیکٹ ہے، اس کالج کی تعمیر 919 کینال اور 6 مرلے پر کی جا رہی ہے جس پر 1489 ملین روپے لاگت کا تخمینہ ہے۔