ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں میں بائیو میٹرک حا ضری لگے گی

سکولوں میں بائیو میٹرک حا ضری لگے گی
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریا ض :لاہور کے 20 سکولوں کو ماڈل بنانے کا معاملہ،ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ سکولوں کا کنٹرول سنبھال لیا،سکولوں میں حاضری بھی بائیو میٹرک لگے گی۔
تفصیلات  کے مطابق پنجاب بھرکے تمام اضلاع میں بیس سکولوں کو ماڈل بنانے پر کام شروع کر دیا گیاہے۔ لاہور کے 20 سکولوں کو ماڈل بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ لاہور نے متعلقہ سکولوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

سکولوں میں بائیو میٹرک حاضری لگے گی، ڈپٹی ڈی ای اوز ایک روز سکول میں گزاریں گے، ہر ڈپٹی ڈی ای اوز کے ذمہ دو سکول ہونگے، سکولوں میں انتظامات مکمل کرنے کی ذمہ داری ڈپٹی ڈی اوز کی ہوگی۔

اس کے علا وہ ضلعی انتظامیہ تمام ماڈل سکولوں کو فنڈز فراہم کرے گی، ماڈل سکولوں کو آئندہ مہینوں میں 20 ،20 لاکھ روپے تک فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔ لاہور کے باقی سکولوں کو بھی ماڈل سکول کی طرز پر بنایا جائےگا۔