پاکستان نے آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ مسترد کردیا

پاکستان نے آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ مسترد کردیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) کا امپورٹڈ اور پرتعیش اشیاء پر ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) کے درمیان آن لائن رابطہ ہوا، جس میں آئی ایم ایف نے ٹیکس آمدن بڑھانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔ آئی ایم ایف نے پر تعیش اشیاء کی امپورٹ پر ٹیکس ریٹ بڑھانے کیلئے آرڈنینس لانے کی تجویز دی، ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف امپورٹڈ اور پرتعیش اشیاء پر ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ کر رہا ہے لیکن ایف بی آر کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے حکومت نے آئی ایم ایف کا مطالبہ مسترد کر دیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے 2 ماہ میں ایف بی آر نے مقرر ہدف سے 24 ارب روپے زیادہ ٹیکس جمع کیا اور ایف بی آر پہلی سہ ماہی میں مقررہ ہدف سے 30 ارب روپے سے زائد ٹیکس جمع کرے گا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ایف بی آر کی ٹیکس جمع کرنے کی شرح نمو تسلی بخش قرار دے دی۔

Ansa Awais

Content Writer