ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف آئی اے نے7 کروڑ روپے مالیت کی ملکی وغیر ملکی کرنسی پکڑ لی

ایف آئی اے نے7 کروڑ روپے مالیت کی ملکی وغیر ملکی کرنسی پکڑ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ایف آئی اے لاہور نے حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والے افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے7 کروڑ روپے مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی پکڑ لی،غیر قانونی کاروبار میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے سرفراز ورک نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ کارروائی ایف آئی اے نے سرکلر روڈ پر کی،جہاں گرفتار افراد سے 6 کروڑ81 لاکھ کی ملکی اور ڈیڑھ کروڑ سے زائد کی غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی ۔ گرفتار ملزمان میں مظہر شفقت ،ذیشان سلمان شامل ہیں۔

سرفراز ورک کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے ملزم اظہر شفقت کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔ ملزمان پہلے اومیگا منی ایکسچینج کے نام سے کاروبار کرتے تھے ،  ایکسچینج لائسنس منسوخ ہونے کے بعد ملزمان پرائیویٹ طور پر کاروبار کر رہے تھے،  ملزمان کے قبضے سے 4 ہزار 655 امریکن ڈالر ،16 ہزار 15 یورو ،17 ہزار 740 درہم برآمد ہوئے،  49 ہزار 362 سعودی ریال ،790 کینیڈین ڈالر ،2 ہزار 650 ترکش لیرا ،4 ہزار 880 پاونڈ بھی برآمد کیے گئے۔