(ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں آج شیخ رشید کو طلب کرلیا۔
نیب راولپنڈی نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو صبح ساڑھے 9 بجے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا لیکن سابق وزیر نیب کی جانب سے دیے گئے وقت پر پیش نہیں ہوئے ہیں۔
نیب راولپنڈی نے شیخ رشید کو کیس سے متعلقہ دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی عبوری ضمانت پر ہیں۔