ناشتہ نہ کرنے کے نقصانات جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

ناشتہ،صحت،بالغ افراد،ریسرچ،طبی ماہرین،سٹی42
کیپشن: Breakfast,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ناشتہ نہ کرنے کی عادت طویل المدتی جسمانی نقصانات پہنچا سکتی ہے۔ ناشتہ دن کی اہم ترین غذا ہے اور غذائیت سے بھرپور ناشتہ سارا دن دماغ کو چاق و چوبند رکھتا ہے، صبح کے ناشتے کو چھور دینا صحت کو کئی طریقے سے نقصان پہنچاتا ہے۔

 ماہرین کے مطابق جو لوگ ناشتہ نہیں کرتے ان میں ذیابیطیس کا خطرہ  بڑھ جاتا ہے، ہارورڈ یونیورسٹی سکول آف پبلک ہیلتھ میں ہونے والی ایک ریسرچ  کے مطابق جو خواتین صبح کا ناشتہ چھوڑ دیتی ہیں اُن میں ذیابیطیس ٹائپ 2 کے پیدا ہونے کے خدشات بہت بڑھ جاتے ہیں اور دراصل عام طور پر ذیابیطیس کھانے میں بے احتیاطی کی وجہ سے ہی پیدا ہوتی ہے۔

ناشہ نہ کرنے کی عادت کو بالغ افراد میں پل پل مزاج بدلنے سے بھی منسلک کیا جاتا ہے، جو لوگ صبح کے وقت کچھ کھاتے نہیں، ان میں ڈپریشن کی شرح دیگر کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے۔ صبح کے وقت ہم رات بھر کی نیند لینے کے بعد اٹھتے ہیں، یعنی پیٹ کئی گھنٹوں سے خالی ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں جسمانی توانائی کی شرح کم ہوتی ہے۔

جان بوجھ کر کھانے سے گریز کرنے سے سردرد یا آدھے سر کے درد کی شکایت بھی ہوسکتی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ معمول سے ہٹ کر تاخیر سے ناشتہ کرنے سے بھی جسم پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، کیونکہ بلڈ گلوکوز کی سطح میں بہت زیادہ کمی آجاتی ہے۔

  جو لوگ ناشتہ نہیں کرتے اُن کو ہارٹ اٹیک ہونے کے چانسز 27 فیصد بڑھ جاتے ہیں۔ ناشتہ نہ کرنے والے افراد میں ہائپر ٹینشن جیسی بیماری بھی جنم لے لیتی ہے جو خون لیجانے والی شریانوں کو بند کرنے کا باعث بنتی ہے۔

تحقیق کے مطابق ناشتہ نہ کرنے والے افراد میں موٹاپا جلدی پیدا ہو جاتا ہے۔ ناشتہ چھوڑنے سے میٹھا کھانے کی طرف رحجان زیادہ ہوجاتا ہے اور جب بھوک زیادہ لگی ہو تو انسان بازار میں بکنے والے چکنائی سے بھرپور کھانوں کی طرف راغب ہوتا ہے اور یہ کھانے بھی اسے موٹا کرنے کا باعث بنتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق کینسر موٹاپے سے متاثر افراد کو جلدی گھیر لیتا ہے اور اُن کے کینسر میں مبتلا ہونے کے امکان پتلے افراد سے زیادہ ہوتے ہیں، اس کے علاوہ ناشتہ چھوڑنے سے ہائپوگلیسمیا جیسی بیماری کا خدشہ بڑھتا ہے یہ بیماری خون میں شوگر کے کم ہوجانے کا نام ہے اور ایسے موقع پر آدھے سر میں درد کی شکایت ہونا شروع ہو جاتی ہے جسے درد شقیقہ کہتے ہیں۔