(ویب ڈیسک)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے فی یونٹ بجلی 4 روپے 34 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق بجلی مہنگی کرنےکی منظوری جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ مد میں دی گئی اور جولائی فیول ایڈجسٹمنٹ کا نوٹی فکیشن جلد جاری ہونے کا امکان ہے،جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا بجلی صارفین پر69ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہوگا۔
نیپرا حکام کا کہناتھا کہ جولائی کے لئےماہانہ فیول چارجزایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی مہنگی کی گئی،سی پی پی اے جی نے 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی،اتھارٹی نے 31 اگست 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔
اطلاق صرف ستمبر کے ماہ کے بلوں پر ہوگا،اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا،اطلاق الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنزپر بھی نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 300 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے بجلی کے صارفین کو فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ریلیف دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔