ویب ڈیسک:ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک گھر میں گیس کی لیکیج کے باعث دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں گھر میں موجود 3 خواتین جھلس کر جاں بحق ہو گئیں۔
واقعے میں ماں، بیٹی اور بہو جھلس کر جاں بحق ہو گئیں جبکہ بیٹا زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے محلہ موہانیاں والہ کے ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث زور دار دھماکا ہوا۔
دھماکے سے آگ لگنے کے باعث 4 افراد جھلس گئے جن میں سے 3 خواتین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں جبکہ بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔ڈیرہ اسماعیل خان میں برن سینٹر نہ ہونے کے باعث زخمی شخص کو علاج کے لیے ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔