(ویب ڈیسک)شوٹنگ کے دوران پہاڑ سے گر کر زخمی ہونے والی اداکارہ فضا علی کی صحت یابی کے بعد نئی ویڈیو سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق ایک ہفتہ قبل کسی سین کی عکس بندی کراتے ہوئے اداکارہ فضا علی حادثے کا شکار ہو گئی تھیں جس میں ان کا سر پھٹ گیا تھا ، کچھ روز آرام کے بعد اداکارہ نے دوبارہ سے شوٹنگ میں حصہ لینا شروع کردیا ہے، اداکارہ کی شوٹنگ میں حصہ لیتے ہوئے نئی ویڈیو سامنے آگئی ہے جس میں فضا علی نے سیاہ لباس پہنا ہوا ہے اوربیک میں میوزک چل رہا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور ابتک 58 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں، کمنٹس بکس میں ان کے چاہنے والے اداکارہ کی خیریت دریافت کررہے ہیں۔