چوبرجی میں کرائے داروں کا مالکن پر تشدد

چوبرجی میں کرائے داروں کا مالکن پر تشدد
کیپشن: torture on woman
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاض احمد)غیرمقامی افراد کی مالی حالت کمزور ہونے سے گھریلو حالات نامساعد ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے شہر میں رہنے پر اکثر لڑائی کے واقعات ہورہے ہیں،ساندہ کے علاقے میں کرائے داروں کا مالکن پر تشدد ،پولیس نے خاتون فرزانہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا.

پولیس کے مطابق چوبرجی کے قریب رہائش پذیرملزموں نے خاتون کے بھتیجے سے کرائے پر کمرے لے رکھے ہیں،گزشتہ رات معمولی تلخ کلامی پر کرائے داروں نے خاتون پر تشدد کیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان حمزہ ،شاہد ،اعجاز سمیت دیگر کو حراست میں لے لیا ہے ،جبکہ دیگر ملزموں  کی گرفتاری کے لئے کوشش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ  کورونا کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں تقریباً معطل ہوکررہ چکی ہیں جس کی وجہ سے ڈیلی ویجز اور دیہاڑی دار طبقہ شدید پریشانی میں مبتلا ہے،دوسری جانب ایسے واقعات قبل ازیں بھی رونما ہوچکے ہیں، ایسا ہی واقعہ اقبال ٹاؤن میں پیش آیا تھا۔

 کرایہ مانگنے پر مسلح افراد نے بیوہ خاتون اور اسکے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا،مسلح افراد دفتر میں گھس کر بیٹے اور خاتون پر تشدد کرتے رہے، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سٹی 42 کو موصول ہوئی تھی جس میں ملزموں کوماں بیٹے کو تشدد کا نشانہ بناتے دیکھا گیا۔

متاثرہ خاتون عاصمہ کا کہناتھا کہ میڈیکل رپورٹ میں تشدد ثابت ہو نے کے باوجود پولیس مقدمہ درج نہیں کر رہی،ملزم خورشید نے کچھ عرصہ قبل تین دوکانیں کرائے پر لیں،ملزمان نہ کرایہ دیتے ہیں نہ ہی دوکانیں خالی کرتے ہیں،متاثرہ خاتون نے پولیس حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer