ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

weather
کیپشن: weather
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران امین)شہر میں بارش برسنے کا سلسلہ نہ تھم سکا، رات گئے شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش برسی،جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق مختلف علاقوں میں بارش سے درجہ حرارت میں بھی واضح کمی ہوگئی اور شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔ موسم میں بہتری کے ساتھ ہی چھٹی والے دن شہریوں نے پارکوں کا رخ کر لیا۔

کوٹ لکھپت،گرین ٹاؤن،جوہرٹاؤن ،چونگی امرسدھو،کلمہ چوک،مسلم ٹاؤن،واپڈاٹاؤن ،ماڈل ٹاؤن ،باگڑیاں،پی سی ایس آئی آرسوسائٹی کےاطراف کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہرکادرجہ حرارت زیادہ سےزیادہ 29ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈبارش کا سلسلہ وقفےوقفےسے جاری رہےگا۔