عمر اسلم: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پارٹی کے سینئر رہنما چودھری محمد ارشد گھرکی کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ چودھری محمد ارشد گھرکی پارٹی کا اثاثہ تھے، ملک و قوم کیلئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چودھری ارشد گھرکی کے انتقال پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں بلند درجات عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک عظیم انسان تھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے سوگوار خاندان سے تعزیت اور ان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
واضح رہے پیپلزپارٹی کےسینئر رہنما ارشد گھرکی گردوں کے عارضے میں مبتلا ہونے کے باعث گھرکی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کی نماز جنازہ آج 3 بجےارشد گھرکی گاؤں میں ادا کی جائے گی جبکہ ان کی تدفین گھرکی گاؤں کے آبائی قبرستان ہوگی۔ ارشد گھرکی 1989 میں بے نظیر کے دور حکومت میں ایم این اے رہے جبکہ وہ خالد گھرکی مرحوم کے بھائی تھے.