سی سی پی او لاہور نے اعلیٰ پولیس افسران پر نئی پابندی لگادی

CCPO Lahore
کیپشن: CCPO Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد) سی سی پی او لاہور نے اعلیٰ پولیس افسران کو روانہ دو گھنٹے تھانے میں رہنے کا پابند بنا دیا، اعلیٰ پولیس افسران سائلین سے ملاقاتیں کریں گے اور مسائل سنیں گے۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے اس حوالے سے متعلقہ افسران کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ انویسٹی گیشن اور آپریشنز ونگ کے افسران تھانے میں روزانہ موجود رہیں گے،  تمام افسران روزانہ چار سے شام چھ بجے تک ایک تھانے میں وقت گزاریں گے۔

غلام محمود ڈوگر کے مطابق انویسٹی گیشن کے افسران تفتیش کے حوالے سے سائلین سے ملاقاتیں بھی کریں گے،  آپریشنز ونگ کے افسران تھانے کے انتظامی امور اور سائلین کے مسائل سنیں گے۔

سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر نےپیشہ وربھکاریوں کا نیٹ ورک توڑنے کا ٹاسک سی آئی اے کو دیدیا، گداگری کے جرم میں پکڑے جانیوالے بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو جبکہ نشے کے عادی گداگروں کو بیگرز ہومز میں بھجوایا جائے گا۔

سی سی پی او کی ہدایت پر لاہور پولیس نے گزشتہ رات گداگروں کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا اور ساڑھے چار سو سے زائد بھکاریوں کو گرفتار کرکے مقدمات کا اندراج کر لیا۔

 

Sughra Afzal

Content Writer