( ویب ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کے والد رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس کے والد طویل علالت کے بعد دنیائے فانی سے رخصت ہوگئے، وہ کافہ عرصہ سے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ وقار یونس کو والد کے انتقال کی خبر آسٹریلیا میں ملی، دورہ انگلینڈ کے بعد وہ آسٹریلیا چلے گئےتھے، جہاں انہوں نے خود کو قرنطینہ کیا ہوا تھا۔ اطلاع ملتے ہی وقار یونس سڈنی سے لاہور کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔
وقار یونس کی اہلیہ نے ایک ٹویٹ میں پیغام دیا کہ وقار یونس ہوٹل قرنطینہ سے ہی پاکستان واپس چلے گئے اور ان سے ہماری ملاقات نہیں ہو سکی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا جب ایک شخص تنہا روتا ہے اور کچھ بھی کرنے سے قاصر ہو وہ عمل بہت تکلیف دہ ہوتا ہے۔
Heartbroken..kids &I didn’t get to see @waqyounis99 as he left from quarantine back to Pakistan due to his father’s critical condition..these are really tough times..to hear a grown man weep alone and unable to do anything is very painful. #qurantinechallenges #covid
— Faryal Waqar (@DrFaryalWaqar) September 12, 2020
قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس کے والد کے انتقال پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا اظہار افسوس
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) September 12, 2020
محمد یونس کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔
وقار یونس کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔