آئی جی پنجاب نےسی سی پی او پر بڑی پابندی لگادی

 آئی جی پنجاب نےسی سی پی او پر بڑی پابندی لگادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:لاہور سیالکوٹ موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کیس،  آئی جی پنجاب  انعام غنی نےسی سی پی او  پر بڑی پابندی لگادی، سی سی پی او  لاہور کے متنازعہ بیان  کے بعد  آئی جی پنجاب نےسی سی پی او کو بیان بازی سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور سیالکوٹ موٹروے پر خاتون کے ساتھ ڈکیتی و زیادتی کے واقعے کے بعد سی سی پی او لاہور  نے 3 روز قبل متنازعہ بیان دیا تھا،  سی سی پی او نے خاتون پر سوالات اٹھائے تھے، جس کے بعد  سماجی حلقوں میں سی سی پی او  لاہور کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، اور  آئی جی پنجاب نے شیخ عمر کو کیس پر بیان دینے سے روک دیا۔  آئی جی پنجاب  انعام غنی  کا کہنا تھا کہ  لاہور پولیس کا مقررہ کردہ فوکل پرسن کیس پر بریفنگ دے گا۔

واضح رہے کے  سی سی پی او لاہور    شیخ عمر کے متنازع بیان پر پنجاب پولیس تنقید کی زد میں آگئی ہے جس کی وجہ سے  سیاسی،سماجی اورعوامی حلقوں کی جانب سے بیان کی شدید مذمت  کی گئی اور سوشل میڈیا محاذ سے بھی گولہ باری جاری ہے اس  لئے  آئی جی انعام غنی   نے ا سی سی پی او  کو  آئندہ بیان نہ دینے کا حکم د ے دیا ہے  اور کہا ہے کہ  سانحہ موٹر وے پر پریس بریفنگ لاہور پولیس کا فوکل پرسن دے گا۔

 دوسری جانب  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزرار نےتحقیقاتی کمیٹی کااجلاس طلب کرلیا، اجلااس میں سانحہ موٹروے پرہونے والی پیشرفت کاجائزہ لیاجائے گا اور  تحقیقاتی کمیٹی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پیشرفت سے آگاہ کرے گی، وزیر قانون راجہ بشارت، چیف سیکرٹری شرکت کریں گے اور  آئی جی ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بھی شرکت کریں گے۔

واضح رہےکہ  9 ستمبر کو لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا، اطلاعات کے مطابق دو افراد نے موٹرے موٹر وے پہ ایک گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور ان کے بچوں کو باہر نکالا جس کے بعد انہیں قریبی جھاڑیوں میں لے جا کر خاتون کو بچوں کے سامنے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

Shazia Bashir

Content Writer