پروبیشن اینڈ پیرول آرڈیننس کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری

پروبیشن اینڈ پیرول آرڈیننس کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) قیدیوں کیلئے  اچھی خبر، گورنرپنجاب چودھری محمد سرور نے پروبیشن اینڈ پیرول آرڈیننس 2019 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

پنجاب حکومت نے سزا یافتہ قیدیوں کی رہائی کے لئے پروبیشن اور پیرول پر رہائی کا آرڈیننس جاری کردیا، آرڈیننس کے تحت ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کی سربراہی میں بورڈ آف مینجمنٹ قائم کیا جائے گا، آرڈیننس کے مطابق بورڈ آف مینجمنٹ کو کسی بھی قیدی کی پروبیشن اور پیرول پر رہائی کا اختیار ہوگا، گورنر پنجاب چودهری سرور نے ہنگامی بنیادوں پر پنجاب پروبیشن اینڈ پیرول آرڈیننس 2019 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جبکہ اسمبلی سے اس کی منظوری نہیں لی گئی۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت پنجاب میں سیاسی قیدی نواز شریف بھی ہیں لیکن یہ آرڈیننس ان کے اوپر لاگو نہیں ہوگا۔

Sughra Afzal

Content Writer