(عرفان ملک) سابق ایم پی اے پروین سکندر گل قتل کیس میں اہم موڑ آگیا، مقتولہ کی قتل سے ایک دن قبل کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، ویڈیو میں پروین سکندر گل نے اہم رازوں سے پردہ اٹھایا ۔
سابق ایم پی اے پروین سکندر گل کے قتل سے ایک دن قبل کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، ویڈیو میں پروین سکندر گل نے اہم رازوں سے پردہ اٹھایا، پروین سکندر گل نے ویڈیو میں گھر میں ہونے والی چار وارداتوں کا انکشاف کیا، چار وارداتوں میں چور 35ہزار ڈالر، 2لاکھ نقدی، اسلحہ لوٹ کر لے گئے، پروین سکندر گل نے چور کے اسکے کمرے میں آنے والے راستوں کی بھی نشاندہی کی، ویڈیو میں پروین سکندر گل نے بتایا کہ سوتے ہوئے کٹر سے سیف کاٹ کر 22 ہزار روپے نکالے گئے۔
مقتولہ پروین سکندر کے پرسنل اسٹاف آفیسر سرفرازاسلم کے مطابق اس ویڈیو کے بارے میں مقتولہ نے انھیں بتایا اور کہا کہ وہ خود اسکی تحقیقات کریں گی اور چور کو ڈھونڈ نکالیں گی۔
مقتولہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ ابتک کی پولیس تفتیش سے مطمئن نہیں، واقعہ کو کئی روز گزر گئے مگر ابھی تک مقتولہ کی ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ بھی پولیس حاصل نہیں کرسکی ہے۔