ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اشتہاریوں کی اہم عہدوں پر تعیناتی کا انکشاف

اشتہاریوں کی اہم عہدوں پر تعیناتی کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (رضوان نقوی) مختلف سرکاری محکموں میں اشتہاری ملزموں کی تعیناتی کا انکشاف، اینٹی کرپشن نے اشتہاری ملزموں کی گرفتاری کیلئے سرکاری محکموں سے معاونت طلب کرلی۔

اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس، لوکل گورنمنٹ، مواصلات و تعمیرات، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی سمیت پنجاب کے مختلف سرکاری محکموں میں بدعنوانی کی ایف آئی آرز میں نامزد سینکڑوں اشتہاری ملزمان اہم اسامیوں پر تعینات ہیں، اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے کی ٹیم نے گزشتہ ہفتے دو حاضر سروس اشتہاری پٹواریوں کو پٹوار خانوں سے گرفتار کیا تھا۔

اشتہاری پٹواری مقبول کو نولکھا پٹوار خانہ سے گرفتار کیا گیا، مقبول پٹواری گزشتہ تین سال سے اشتہاری ہونے کے باوجود بطور ڈیوٹی کررہا تھا، اسی طرح اینٹی کرپشن نے پٹوار سرکل بادامی باغ کے پٹواری خاور عزیز چیمہ کو کام کرتے گرفتار کیا تھا، خاور عزیز چیمہ ایک سال سے اینٹی کرپشن کا اشتہاری ہونے کے باوجود اعلیٰ افسروں کی آشیر باد سے ڈیوٹی کررہا تھا۔

ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس نے مختلف سرکاری محکموں کے سربراہوں کو اشتہاریوں سے متعلق آگاہ کرنے کیلئے خط لکھ دیئے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer