ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف جاتی عمرہ منتقل، لیگی رہنماؤں کا اظہار تعزیت

نواز شریف جاتی عمرہ منتقل، لیگی رہنماؤں کا اظہار تعزیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سابق وزیر اعظم نواز شریف کے جاتی عمرہ منتقل کرتے ہی اظہار تعزیت کے لیے مسلم لیگی رہنماؤں کا تانتا بندھ گیا۔

مسلم لیگی قائدین اور رشتہ داروں میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، حمزہ شہبازشریف، سلمان شہباز،جنید صفدر،راحیل منیر، پرویز ملک، خواجہ عمران نذیر، علی پرویز، چوہدری شہباز، میئرلاہورمبشرجاوید، لیلٰی خان، مریم اورنگزیب، غزالی سلیم بٹ، چوہدری اقبال گجر، سیف کھوکھر، فیصل سیف، علی رضا گیلانی، مہراشتیاق،  ڈپٹی میئر نزیر خان سواتی، اختر رسول، طلال چوہدری، حاجی اللہ رکھا مصدق ملک، بلال یاسین اور زبیر گل شامل تھے۔

پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن رہنماء میاں حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز میری والدہ تھیں۔ انھوں نے چودہ ماہ تک کینسر کے مرض کا مقابلہ کیا۔ اس موقع پرحمزہ شہباز شریف نے میاں شریف کی مشہورمثال بھی سنائی۔لیگی قائدین کا کہنا تھا کہ کلثوم نوازکے چلے جانے سے جدوجہد کاایک باب بند ہو گیا۔ انھوں نے مشرف جیسے آمر کے خلاف جنگ کی اور ہمیشہ نواز شریف کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کران کو مضبوط کیا۔

تعزیت کرنے والوں میں مسلم لیگ کے دیگر ایم این ایز، ایم پی ایز اور بلدیاتی نمائندے شامل تھے۔

Shazia Bashir

Content Writer