بیگم کلثوم نواز کو کہاں سپرد خاک کیا جائے گا؟

بیگم کلثوم نواز کو کہاں سپرد خاک کیا جائے گا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو جاتی عمرہ رائیونڈ میں ہی سپرد خاک کیا جائے گا۔

جاتی عمرہ رائیونڈ میاں نوازشریف کی رہائش گاہ اور یہیں پر ایک چھوٹا سا قبرستان جس میں دو قبریں میاں نوازشریف کے والد میاں شریف مرحوم اور میاں عباس شریف مرحوم کی  ہیں اور اب اس چھوٹے سے قبرستان میں ایک بیگم کلثوم نواز مرحوم کی ایک اور قبر میں اضافہ ہورہا ہے۔

تین دفعہ خاتون اوّل رہنے والی بیگم کلثوم نواز کو جاتی عمرہ رائیونڈ میں ہی سپرد خاک کیا جائے گا جبکہ ان کی نماز جنازہ کے انتظامات کےسلسلہ میں سلمان شہبازشریف، صدرمسلم لیگ ن لاہور پرویزملک خواجہ عمران نذیر، علی پرویزملک چودھری شہباز احمد مہر اشتیاق احمد عطااللہ تارڑ، ڈپٹی کمشنر لاہور اور آئی جی سیکیورٹی نے جاتی عمرہ کادورہ کیا اور انتظامات کاجائزہ لیا

Shazia Bashir

Content Writer