پنجاب کابینہ کے مزید بارہ وزراء نے حلف اٹھا لیا

پنجاب کابینہ کے مزید بارہ وزراء نے حلف اٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ : پنجاب کابینہ کے مزید بارہ وزراء نے حلف اٹھا لیا، وزراء کی تعداد 35 ہوگئی، صوبائی کابینہ کا مجموعی حجم 45 ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ کے مزید 12 وزراء نے گورنر ہاوس میں حلف اٹھا لیا،گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کابینہ کے اراکین سے حلف لیا، حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت کابینہ کے دیگر اراکین نے شرکت کی، حلف اٹھانے والے نئے وزراء میں میں پیر سیدسعید الحسن شاہ،مہر محمد اسلم،سید حسین جہانیاں گردیزی،محمد اجمل ، محمد اخلاق،آشفہ ریاض،شوکت علی لالیکا،زوارحسین وڑائچ اوراعجاز مسیح، خالد محمود ، محمد اختر اور جہانزیب کھچی شامل ہیں۔

 کابینہ میں 5 مشیر وزیراعلیٰ پنجاب اور 5 معاون عبدالحئی دستی محکمہ زراعت،فیصل حیات محکمہ لائیوسٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ اورمحمد حنیف محکمہ صحت ، عون چودھری وزیراعلی کے مشیر ہوں گےمحمد سلمان ٹرانسپورٹ،سید رفاقت علی گیلانی اوقاف و مذہبی امور،عمرفاروق امورنوجواناں وکھیل، امیرمحمد خان جنگلات اورخرم خان لغاری محکمہ خوراک کے معاون خصوصی ہوں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer