محکمہ سول ایوی ایشن میں تبدیلی کی لہر،ہڑتال ختم  

محکمہ سول ایوی ایشن میں تبدیلی کی لہر،ہڑتال ختم  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نبیل ملک :محکمہ سول ایوی ایشن میں من پسند افراد کی اعلی عہدوں پر تقرریوں کا معاملہ، افسران کے حالیہ تبادلوں کے بعد یونین ملازمین نے 13ستمبر کو احتجاج کی کال واپس لے لی ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سول ایوی ایشن میں چیئر مین یونین انصاف فرنٹ چوہدری ثنا اللہ ضیا کا کہناتھاکہ پانچ سال سے جاری ملازمین کے استحصال کےخلاف سول ایوی ایشن کی تمام یونینز نے متفقہ طور پر جمعرات 13ستمبر کو ملک گیر احتجاج کی کال دی تھی ،لیکن نئے حکم نامہ کے نتیجے میں افسران کےتبادلے کے احکامات جاری ہونے کے بعد ملازمین نے ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے۔

محکمہ سول ایوی ایشن کے سینئر ایڈیشنل ڈائریکٹر لیگل زبیر پراچہ کو سیکرٹری سول ایوی ایشن بورڈ لاہور ،اعزاز احمد ڈپٹی پراجیکٹ  کنٹرول آفیسر برائے لاہور ،مرزا اختر بیگ چیف آپریشنز  لاہور  اور سعید احمد کو چیف آپریشنز آفیسر ملتان ایئرپورٹ تعینات کر دیا گیا، ایڈیشنل ڈائریکٹر ذوالفقار میرانی کو ایڈیشنل ڈائریکٹر برائے ٹیکنیکل اسٹینڈرز،ایڈیشنل ڈائریکٹر جمال عبدالناصر کو ایڈیشنل ڈائریکٹر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ،ایڈیشنل ڈائریکٹر مظفر علی کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ای ای ڈی کراچی ہیڈ آفس ،ایڈیشنل ڈائریکٹر عبید الرحمان عباسی کو پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا منیجر تعینات کر دیا گیا،ایوی ایشن اسکول حیدرآباد کے چیف عبدالباسط کو پشاور ایئرپورٹ کا ڈپٹی منیجرتعینات کیا گیا ۔

 چوہدری ثنا اللہ ضیا کا مزید  کہنا تھا کہ نئے تعینات ہونے والے تمام سینئر افسران ایمانداری سے کام کریں گے ، کسی نے بھی غلط کام کیا تو ایک مرتبہ پھر سے احتجاجی تحریک کا سلسلہ شروع کریں گے ۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer