محکمہ سیاحت نےسیاحتی بسیوں کانیا شیڈول جاری کر دیا

01:50 PM, 12 Sep, 2018

محمد ساجد

خان سعدیہ: محکمہ سیاحت نےسیاحتی بس کاشیڈول تبدیل کردیا،سیاحتی بس9اور10محرم الحرام کوتمام روٹس پربند رہےگی۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:نیوز بلیٹن 3بجے 14 نومبر2018  

تفصیلات کے مطابق سیاحتی بس جلوسوں کےباعث راستوں کی بندش کی وجہ سےبندکی گئی، ترجمان محکمہ سیاحت کے مطابق انار کلی فوڈ سٹریٹ، گریٹر اقبال پارک اور واہگہ کے روٹس پر چلنے والی تفریحی بسیں راستوں کی بندش اور سیکورٹی وجوہات کی بنا پربند رہیں گی،حالات کا جا ئز ہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے ،جلوسوں  میں تفریحی بسیوں کا چلانا کسی خطرےیا حادثے کا مو جب بن سکتا ہے۔

ترجمان کامزیدکہنا تھا کہ محرم الحرام میں سکیورٹی کی عدم دستیابی اور کسی ناگہانی آفت سے بچنے کیلئے یہ اقدامات کئے گئے ہیں ،9اور10محرم الحرام کو تمام روٹس بند ہو نگے ،ملکی حالات اب پہلے سے بہترہیں لیکن پھر بھی ان دنوں میں سیاحتی بس بند رہے گی ،11محرم سےبس اپنےتمام روٹس پربحال ہوجائے گی۔

 

مزیدخبریں