ایچی سن کالج پر نسپل مائیکل تھامسن نے استعفیٰ دیدیا

01:07 PM, 12 Sep, 2018

محمد ساجد
Read more!

سٹی 42:پرنسپل ایچی سن کالج مائیکل تھا مسن نے  استعفیٰ دیدیا،انہوں نے اپنا استعفیٰ گورنر پنجاب کو ارسال کر دیا ،مائیکل تھا مسن کو 2016 میں کالج کا پر نسپل تعینات کیا گیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے مشہور ایچی سن کالج کے پرنسپل  مائیکل  تھا مسن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ، بورڈ آف گو رنر ز کے ممبران کے ساتھ اختلافات کی بنیاد پر انہوں نے استعفیٰ دیا ، مائیکل تھامسن  نے اپنا استعفیٰ گورنر پنجاب کو ارسال کر دیا ہے ، گزشتہ کئی دنوں سے اُن کے اور بورڈ گورنرز کے ممبران کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہو ئی ، مسئلہ حل ہو نے کی بجائے اور زیادہ کشیدہ ہو گیا۔

مائیکل تھامسن جو کہ 2016 میں ایچی سن کالج پرنسپل تعینات ہو ئے تھے ، انہوں نے اس دوران  اپنے فرائض منصبی با خوبی سے ادا  کئے،کالج کو منظم بنانے اور مستحکم کرنے میں بہت اہم کردار ادا کیا ۔

 

 

مزیدخبریں