ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روی بشونی کی بھی سنی گئی

ٰIndia vs Bangladesh T20 match, city42
کیپشن: حیدر آباد میں بنگلہ دیش کی ٹیم سے ٹی ٹونٹی میچ میں ایک خاص بات روی بشونی کے ہاتھ 50 ویں وکٹ آنا تھی۔ بشونی اس کامیابی پر بہت خوش ہیں۔ فوٹو بذریعہ گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  وسطی بھارت کے شہر حیدر آباد میں بنگلہ دیش اور بھارت کے میچ میں بیٹنگ وکٹ نے بھارتی بیترز کو ٹی ٹونٹی فارمیٹ کا دوسرا بڑٓ مجموعہ بنانے کا موقع تو دیا ہی لیکن آج کے میچ میں حیدر آباد کی بیٹنگ وکٹ نے صرف بیٹرز کو ہی نہال نہیں کیا بلکہ انڈیا کے ابھرتے باؤلر روی بشونی کی بھی آج یہاں سنی گئی اور وہ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں اپنی 50 ویں وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ 

میچ جیتنے کے بعد روی بشونی نے کہا،  حیدرآباد ایک مشکل وکٹ ہے لیکن آپ کو اسے قبول کرنا ہوگا اور اسی میں سے کامیابی کا راستہ تلاش کرنا ہو گا۔
میچ کے دوران 50 T20I وکٹیں لینے والے بشنوئی نے میچ کے بعد  کہا، "اس سنگ میل پر پہنچ کر خوشی ہوئی۔ میں دباؤ میں نہیں تھا لیکن آج رات ملنے والے موقع کو ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہتا تھا،‘‘  "میں جانتا تھا کہ شانتو جلد ہی ریورس سویپ کھیلے گا کیونکہ اسے یہ پسند ہے۔ میں نے اسے پہلے  ایسے کھیلتے ہوئے دیکھا تھا۔

بشنوئی نے بنگلہ دیش کے ساتھ میچ میں 30 رنز دے کر  3 وکٹیں حاصل کیں اور وہ آج سب سے زیادہ وکٹیں نکالنے والے باؤلر تھے۔