اشرف خان : ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ۔
ایک تولہ سونے میں 1600 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 75ہزار 500 روپے کا ہوگیا، جبکہ دس گرام سونا 1372 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 36ہزار 198 روپے کا ہوگیا ۔ اسکے علاوہ ایک تولہ چاندی 3050 روپے پر برقرار ہے ۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 16 ڈالر کے اضافے سے 2656 ڈالرز فی اونس کا ہوگیا ۔