ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آرمی چیف سے قطری مسلح افواج کے سربراہ کی ملاقات

آرمی چیف سے قطری مسلح افواج کے سربراہ کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے قطر کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل سلیم حماد نے جی ایچ کیو میں کی، ملاقات میں پیشہ وارانہ امور،خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان قطر کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے،قطر کی مسلح افواج کے ساتھ وسیع تر دفاعی اورسکیورٹی تعاون کے خواہاں ہیں۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق قطری مسلح افواج کے سربراہ نے خطے میں امن واستحکام کے قیام میں پاک فوج کی کوششوں کو سراہا، سربراہ قطری مسلح افواج نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان وسیع تر تعلقات کیلئے کوشاں ہیں۔