محسن نقوی کا ٹیچنگ ہسپتال میں 180 بستروں پر مشتمل کارڈیالوجی ہسپتال بنانے کا اعلان

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال اور این 5  پل کے زیر التواء  منصوبے کا دورہ کیا۔ 

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ٹیچنگ ہسپتال میں 180 بستروں پر مشتمل کارڈیالوجی ہسپتال بنانے کا اعلان کردیا۔ محسن نقوی نے ٹیچنگ ہسپتال میں موجود عمارت کا معائنہ کیا اور عمارت کو مکمل طور پر کارڈیالوجی ہسپتال کے لئے مختص کرنے اورعلیحدہ کارڈیالوجی ہسپتال بنانے کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں۔ 

وزیر اعلی محسن نقوی نے دسمبر تک کارڈیالوجی ہسپتال کو فنکشنل کرنے کا حکم دیدیا۔ محسن نقوی نے ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کا جائزہ لیا، وزیر اعلیٰ نے مریضوں کی عیادت کی اور مفت ادویات اور میڈیکل ٹیسٹ کے بارے استفسار کیا، بعض مریضوں نے ادویات باہر سے منگواتے کی شکایات کیں، جس پر محسن نقوی نے ادویات کی خریداری پر خرچ مریضوں کی رقم واپس کرائی اور مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی پر قیمت پر یقینی بنانے کا حکم دیا۔ 

محسن نقوی نے بعض وارڈز میں  بند اے سی فوری چلانے کا حکم دیا۔ 

بعدازاں وزیر اعلی محسن نقوی نے ساہیوال میں این 5 پل کے زیر التواء پل کا معائنہ کیا۔ محسن نقوی نے زیر التواء پل پر جلد تعمیراتی کام شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اس پل کو مکمل کرانے کے لئے 40 کروڑ روپے کے فنڈز دے گی ۔

کمشنر ساہیوال اور محکمہ تعمیرات و مواصلات کے حکام نے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی۔ چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ساہیوال کے کمشنر، آر پی او، ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔