ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوہر اعجاز سے روس کے سفیر کی ملاقات، دو طرفہ اقتصادی و معاشی تعلقات پر تبادلہ خیال

گوہر اعجاز سے روس کے سفیر کی ملاقات، دو طرفہ اقتصادی و معاشی تعلقات پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم: وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز سے روس کے سفیر دانیلا گانیش نے ملاقات کی.

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں پاک روس دو طرفہ اقتصادی و معاشی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں ممالک نے پاک روس دو طرفہ تجارتی تعلقات کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔

وزارت تجارت کاکہنا ہے کہ پاک روس تجارتی حجم 92 کروڑ ڈالرز ہے ،پاکستان روس کو کینو ، ٹیکسٹائل گارمنٹس مصنوعات برآمد کر رہا ہے ،پاکستان روس سے گندم اور کوئلے سمیت کئی مصنوعات درآمد کر رہا ہے ۔

 وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہاکہ پاکستان اور روس کے درمیان تجارتی تعلقات مضبوط کرنے کے وسیع مواقع ہیں ،پاکستان روس کے سرمایہ کاروں کیلئے بہترین ماحول فراہم کرے گا ۔