عبدالخالق مغیری: لاڑکانہ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک خاندان کے تین خواتین سمیت پانچ افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ محلہ رسول آباد میں پیش آیا، جہاں گھر میں کھانا پکانے کے دوران گیس سلنڈر پھٹ گیا۔ حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین خواتین سمیت پانچ افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو چانڈکا ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کردیا گیا۔ چانڈکا ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں تمام متاثرین کو طبی امداد فراہم کردی گئی۔