ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈولفن سکواڈ کی جیب کتروں، چوروں کیخلاف کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: ڈولفن سکواڈ نے جیب کتروں ، نوسر بازوں ، چوروں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان گرفتار کرلیے۔ 

ترجمان ڈولفن کے مطابق اوریگا سنٹر دکانوں سے چوری کرنیوالا 2 رکنی خواجہ سرا گینگ گرفتار کرلیا گیا۔ ڈولفن ٹیم نے مقامی تاجروں کی شکایات پر ملزمان کو گرفتار کیا۔

دوسری جانب ڈیفنس بی پولٹری شاپ پر واردات کرنیوالا پیشہ ور نو عمر جیب تراش گرفتار کرلیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ ڈولفن سکواڈ نے فوٹیج کی مدد سے ملزم کوگرفتار کیا۔  فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم جیب تراش کرکے فرار ہورہا ہے۔

 ملزمان فضل ، احسان، احمد کوتھانہ ڈیفس بی غالب مارکیٹ کے حوالے کر دیا گیا ۔