پٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی کاروں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی

 پٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی کاروں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سویڈن میں پٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی کاروں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی،یورپی ملک سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں 2025 تک شہر کے مرکزی 20 بلاک میں پیٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی کاروں کے داخلے پر پابندی لگائی جائے گی۔

 غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شہر کے نائب میئر نے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کا مقصد ایئر کوالٹی کو بہتر بنانا ہے،شہر کے نائب میئر برائے ٹرانسپورٹ اور شہری ماحولیات لارس اسٹرومگرین نے اپنےبیان میں کہا کہ آج کل سٹاک ہوم میں ہوا کی وجہ سے بچوں کے پھیپھڑے متاثر ہو رہے ہیں اور بزرگ شہری وقت سے پہلے مر رہے ہیں، یہ مکمل طور پر ناقابل قبول صورتحال ہے، ماحولیات آلودگی کو روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

  نائب میئر کا کہنا تھا کہ  ہمیں پیٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی کاروں سے نکلنے والی نقصان دہ گیسز کو محدود کرنے کی ضرورت ہےیہ علاقہ جہاں پابندی سے متعلق فیصلے کا اعلان کیا گیا ہے اسٹاک ہوم کے شاپنگ ڈسٹرکٹ کے مرکز میں واقع ہے جو کھانے پینے کی اشیا کی دکانوں اور دفتری عمارتوں سے بھرا ہوا ہے،یہ پابندی جو 31 دسمبر 2024 سے نافذ ہو گی، ایک ایسے علاقے میں عائد کی جا رہی ہے جہاں پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں کی بہت بڑی تعداد موجود ہوتی ہے جہاں ہوا کا معیار بہتر ہونا ضروری ہے۔

 پولیس کار، ایمبولینس اور دیگر سیکیورٹی سروسز اس پابند ی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

  

  

  

Ansa Awais

Content Writer