(ویب ڈیسک) انٹر بینک میں روپے کی قدر میں مسلسل اضافے،انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا رحجان جاری ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج کاروبار کے آغاز پر ڈالرکا بھاؤ 279 روپے 51 پیسے ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ ایک روپیہ کم ہوکر 279 روپے ہے۔
یاد رہے کہ رواں کاروباری ہفتے کے تین دنوں میں ڈالر 3 روپے 18 پیسے کم ہوا ہے۔