ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ذکا اشرف پاکستان بھارت کرکٹ میچ دیکھنے کیلئےآج احمد آباد جا رہے ہیں

Zaka Ashraf Ahmadabad india, City42, ICC World Cup
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چئیرمین چوہدری ذکا اشرف بھارت کے شہر احمد آباد میں آئی سی سی مینز کرکٹ ون ڈے ورلڈ کپ میں  پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے کیلئے کل دورہ بھارت پر روانہ ہو رہے ہیں۔

چوہدری ذکا اشرف اور سیکرٹری بی سی سی آئی کے درمیان بدھ کے روز ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

سیکرٹری بی سی سی آئی جے شاہ نے چوہدری ذکا اشرف کے دورہ بھارت کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ بھارت میں چوہدری ذکا اشرف کا شاندار استقبال کریں گے ۔

چوہدری ذکا اشرف کل پاک بھارت میچ میں قومی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لئے بھارت روانہ ہورہے ہیں۔ 

جے شاہ  بھارت میں چوہدری ذکا اشرف کی بھارت میں مختلف عہدیداروں سے ملاقاتیں بھی کروائیں گے۔

ذکا اشرف اور جے شاہ کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت میں دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ تعلقات کو فروغ دینے پر بھی اتفاق رائے ہوا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ایشیا کپ کے میچ دیکھنے کے لئے بھارت کے کرکٹ بورڈ کے اہم عہدیداروں کا وفد خصوصی طور پر لاہور آیا تھا۔